Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شعبان میں زیادہ اموات ؟

ریاض ...سربرآوردہ علماءبورڈ کے سابق رکن اور سعودی فقہی سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سعد الخثلان نے واضح کیا ہے کہ شعبان کے مہینے میں روح قبض ہونے اور زیادہ تعداد میں اموات واقع ہونے کے دعوے غلط ہیں۔ صحیح احادیث سے اس طرح کی کوئی بات ثابت نہیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جو بات ثابت ہے وہ یہ ہے کہ اس ماہ کے دوران نفلی روزے مستحب ہیں۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ شعبان کا مہینہ دیگر مہینوں کی طرح ہے۔ اس میں زیادہ اموات ہونے کا دعویٰ خود ساختہ ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی کوئی حدیث مروی نہیں۔

                               

شیئر: