Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کم جونگ سے ملاقات فائدہ مند نہ ہوئی تو بات چیت ادھوری چھوڑ د ونگا،ٹرمپ

فلوریڈا۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ان کی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اَن سے طے کردہ بات چیت کے دورفائدہ مند ثابت نہ ہوئے تو وہ بات چیت کے دوران اٹھ کر چلے جائیں گے۔ فلوریڈا میں صدر ٹرمپ اور جاپان کے وزیراعظم شِنزو ایبے کی مشترکہ نیوز کانفرنس میں دونوں رہنماوں نے کہا کہ شمالی کوریا پر جوہری پروگرام کے خاتمے کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ دباوقائم رکھا جائےگا۔صدر ٹرمپ نے امید کا اظہار کیا کہ کم جونگ اَن سے ملاقات کامیاب ثابت ہو گی تاہم اگر ایسا نہیں ہوا تو وہ باعزت طریقے سے میٹنگ سے اٹھ کر چلے جائیں گے۔

شیئر: