Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لالو پرساد کے بیٹےتیج پرتاپ کی منگنی ، شادی 12مئی کو

پٹنہ۔۔۔۔آر جے ڈی کے قومی صدر لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے اور سابق وزیر صحت کی سابق وزیر اعلیٰ داروغہ پرساد کی پوتی و سابق وزیر چندرکا پرساد رائے کی بیٹی ایشوریہ کی منگنی پٹنہ کے فائیو اسٹار ہوٹل موریہ میں ہوئی۔
تقریب میں تیج پرتاپ کی والدہ سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی اورسبھی بہنیں اور بھائی سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو بھی شریک ہوئے ۔
دولہا اور دلہن کے اہل خانہ کے علاوہ دوست و احباب نے تقریب میں شرکت کرکے منگنی کی مبارکباد پیش کی۔ واضح ہو کہ تیج پرتاپ اور ایشوریہ کی شادی 12مئی کو پٹنہ میں ہوگی۔

 

مزید پڑھیں:- - - -انٹر نیٹ ہندوستان کی ایجادہے ،وزیر اعلیٰ تریپورہ کا دعویٰ

شیئر: