Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپشن کے الزام میں سرکاری ملازمین سمیت 145 افراد زیر حراست

’گرفتار شدگان پر رشوت اور منصب کے ناجائز اور ذاتی مفاد کے لیے استعمال کے الزامات ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ انسداد کرپشن نےبدعنوانی کے الزام میں 145 افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ 390 افراد سے تفتیش کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’زیر حراست اور زیر تفتیش افراد میں سے بعض سرکاری ملازمین ہیں جو وزارت داخلہ، وزارت دفاع، وزارت صحت، وزارت انصاف، وزارت تعلیم اور وزارت بلدیات سے تعلق رکھتے ہیں‘۔
محکمہ انسداد کرپشن نے کہا ہے کہ ’جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان پر رشوت اور منصب کے ناجائز اور ذاتی مفاد کے لیے استعمال کے الزامات ہیں‘۔
’مذکورہ کیسز کے حوالے سے محکمے کے اہلکاروں نے 1462 تفتیشی دورے بھی کئے ہیں‘۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’تفتیشی کارروائی مکمل ہونے کے بعد زیر حراست افراد میں سے بعض کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے جبکہ کیس کی کارروائی عدالت میں پیش کی جائے گی‘۔
 

شیئر: