Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماں کے پیر کی ہڈی بیٹی کے جسم میں کیسے؟

لکھنؤ۔۔۔۔حادثہ کے شکار ہردوئی کے6زخمیوں کواسپتال میں داخل کرایا گیاجنہیں ضلع کے سرکاری اسپتال نے پلاسٹر باندھ کر چھوڑ دیا تھا۔بلرام پور اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں پہنچے مریضوں کے علاج کیلئے ڈاکٹر نے جب ایکسرے کیا تو دیکھا کہ ماں کے دائیں پیر کے گھٹنے کے اوپر کی آدھی ہڈی غائب ہے ۔ ڈاکٹر وں نے سوچا کہ شاید ہڈی ٹوٹ کر الگ ہوگئی ہو۔انہوں نے 12سالہ بیٹی مسکان کے گھٹنے کا ایکسرے کیا تو پتہ چلا کہ اس میں ایک ہڈی مسکان کی ماں کی ہےیہ دیکھ کرڈاکٹرحیران ہوگئے۔ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے بیٹی کے پیر سے نکال کر ہڈی ماں کے پیر میں لگا دی ۔واضح ہو کہ گزشتہ روزحادثے کی شکار ماں بیٹی گاڑی میں ساتھ بیٹھی جارہی تھیں کہ اچانک حادثہ پیش آیا جس سےان کی ہڈیاں چو ر چو ر ہوکر بکھر گئی تھیں۔زخمی حالت میں ضلع کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے شاید تحقیق کئے بغیر ہڈیوں کو جوڑ کر پلاسٹر لگا دیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -پوتے کو بچاتے ہوئے دادا ،دادی پانی کےٹینک میں ڈوب گئے

 

شیئر: