گھٹنوں کا درد اور جسم کی سوجن دور کرنے کے لیے کیا کریں
جمعرات 19 اپریل 2018 3:00
گھٹنوں کا درد بڑھتی عمر کے اثرات ، وٹامن ڈی اور کیلشیم کی کمی اور کمزوری کو ظاہر کرتا ہے ۔ اسی طرح مختلف وجوہات کی بنا پر جسم کے کسی ایک حصے یا تمام جسم پر سوجن بھی پریشانی کا باعث بنتی ہے ۔ ان مسائل سے چھٹکارا پانے کے لیے دو کھانے کے چمچ سفید تل لے کر آدھا کپ پانی میں رات کو بھگو دیں ۔ 12گھنٹے بھیگے رہنے کے بعد بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح شیک کر لیں تاکہ گاڑھا پیسٹ بن جائے ۔ پھر اس میں مزید ایک گلاس پانی ڈال کر دوبارہ شیک کریں اور اس پانی کو چھان کر علیحدہ کر لیں ۔ اب اس پھوک میں ایک گلاس پانی اور ڈال کر شیک کریں اور اسے بھی چھان کر پہلے پانی میں ملا لیں اور پھوک پھینک دیں ۔ ایک ایک گلاس پانی صبح شام استعمال کریں ۔ لگاتار تین ماہ استعمال سے گھٹنوں کا درد ، جسم کی سوجن اور موٹاپے میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی ۔