Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غذامیں متوازن تبدیلی کے بغیر بڑھتے وزن کنٹرول ناممکن

کھانے پینے کی عادات میں تبدیلی وزن پر اثر انداز ہوتی ہے ۔ کھانے کا مقصد جسم کو مناسب مقدار میں توانائی پہنچا کر جسم کو چاک و چوبند رکھنا ہوتا ہے ۔ اگرچہ آپ روزانہ ورزش کرنے کے عادی ہوں تاہم  غذائی عادات میں متوازن تبدیلی کے بغیر بڑھتے وزن کو کنٹرول کرنا ناممکن ہے ۔ بہت سے لوگ اسمارٹ بننے کے لئے کھانا پینا بالکل چھوڑ دیتے ہیں ۔ موٹاپا کم کرنے کے لیے افراتفری سے کام نہ لیں اس طرح موٹاپا جتنی جلدی جاتا ہے  اتنی ہی  جلدی واپس آ جاتا ہے ۔ آپ راتوں رات جسم کی چربی نہیں پگھلا سکتے اور نہ ہی بڑھی ہوئی توند کو کم کر سکتے ہیں ۔ 
ماہرین کے مطابق وزن گھٹانے کیلئے آپ کو دن بھر میں کیلوریز کا  بیس فی صد استعمال کم کر دینا چاہیے ۔ چکنائی والی چیزوں اور میٹھی اشیاءسے پرہیز  انتہائی ضروری ہے ۔ بازار میں ملنے والے کھانوں  ،بیکری کی اشیاء  ، بسکٹ اور فرینچ فرائز میں ‏فیٹس بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں لہذا ان چیزوں سے پرہیز ہی بہتر ہے ۔ اس کے علاوہ وزن کم کرنے کے لئے زیادہ ریشے والی غذائیں فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں ۔ پھل ، سبزی ، دالیں اور اناج میں چکنائی موجود نہیں ہوتی لہٰذا ان کا استعمال بے خوف و خطر کیا جا سکتا ہے البتہ کباب ،  برگر ، کیک ، ڈونٹ ، جیلی ، جام ، مربے ، کریم اور پنیر کا زیادہ استعمال وزن بڑھنے کا سبب بنتا ہے ۔ اس کے علاوہ کھانا گھی کے بجائے تیل میں پکا کر بھی بڑھتے وزن کو قابو میں رکھا جاسکتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ورزش کرتے رہنا  آپ کے جسم کو چست اور توانا رکھتا ہے اس سے آپ کے جسم کی زائد  چربی بھی زائل ہوتی ہے اور آپ سارا دن چاق وچوبند بھی رہتے ہیں ۔اس لیے اپنے دن کا آغاز ورزش سے کریں .  کھانا پینا بالکل چھوڑ دینے کے بجائے اعتدال سے کھائیں اور خوش رہیں ۔
 
 

شیئر: