Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آفریدی اور شعیب آئی سی سی ورلڈ الیون میں شامل

 
لاہور:پاکستانی مایہ ناز آل راونڈر شاہد آفریدی اور شعیب ملک آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ٹی ٹوئنٹی چیریٹی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں آئی سی سی ریسٹ آف ورلڈ الیون کی نمائندگی کریں گے۔ آئی سی سی نے کالی آندھی کے خلاف شیڈول میچ کیلئے فرسٹ گروپ آف پلیئرز کا اعلان کر دیا جن میں شاہد آفریدی، شعیب ملک اور سری لنکا کے تھیسارا پریرا شامل ہیں مکمل اسکواڈ کا اعلان آئندہ کیا جائے گا۔ آفریدی نے آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ مارچ 2016ءمیں کھیلا تھا اور اب وہ دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کم بیک کریں گے۔ آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ عظیم مقصد کیلئے میرا انتخاب کیا گیا۔کرکٹ میں سب کھلاڑی ایک خاندان کی طرح ہوتے ہیں۔ ہمارا پیشہ اور اخلاقی فرض بھی یہی ہے کہ ضرورت کے وقت سب اکٹھے ہو جائیں۔ شعیب ملک نے کہا کہ لارڈز میں اس میچ کے انعقاد سے اس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔میری اس گراونڈ سے اچھی یادیں وابستہ ہیں، کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو کامیابی دلانے میں کردار ادا کروں۔

شیئر: