Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے راجستھان رائلز کو روک لگادی

جے پور: کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ہوم گراونڈ پر راجستھان رائلز کی آئی پی ایل میں مسلسل کامیابیوں کے سلسلے کو توڑتے ہوئے7وکٹوں سے شکست دے دی۔ آل راونڈ کارکردگی پرکولکتہ نائٹ رائیڈرز کے نتیش رانا مین آف دی میچ قرار دیئے گئے۔ راجستھان رائلز نے8وکٹوں پر 160رنز اسکور کئے ۔اوپنر اور کپتان اجنکیا رہانے اور ان کے ساتھی کی بیٹنگ نے ٹیم کو 54رنز کا آغاز فراہم کیا ۔ رہانے 36جبکہ شارٹ44رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ ان دونوں کے بعد وکٹ کیپر جوز بٹلر 24رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔نتیش رانا اور ٹام کرن نے2-2وکٹیں لیں۔ہدف کے تعاقب میں کولکتہ کی ٹیم کو زیادہ مشکل پیش نہیں آئی ۔سنیل نرائن اور روبن اتھاپا نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 69رنز بنا ئے ۔ یہ دونوں بالترتیب 35اور 48رنز بنا کر لوٹے جس کے بعد نتیش رانا اور کپتان و وکٹ کیپر دنیش کارتھک نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں ناقابل شکست 61رنز بنا کر 19ویں اوور میں ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا ۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 3وکٹوں پر163رنز بنائے ۔

شیئر: