Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بندر وں کے حملے میں مرنیوالے نوجوان کے لواحقین کو 13لاکھ کا معاوضہ

چنڈی گڑھ ۔۔۔۔پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ نے شہر میں بندر وں کے حملے میں جان گنوانے والے 17سالہ نوجوان کے وارثوں کو 13لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کی منظوری دیدی ۔ ابتدائی طور پر انتظامیہ کی جانب سے 4لاکھ روپے ادا کئے جاچکے ہیں۔ ہائیکورٹ نے واضح کیا کہ 9لاکھ روپے کی رقم ضلع میونسپلٹی ادا کریگی۔اطلاع کے مطابق نوجوان امرجیت عمارت کی اوپری منزل پر بیٹھا ہوا تھا کہ بندروں نے بالائی منزل پر رکھی پتھر کی سلیب گرادی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ۔اسے فوراً اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ہائیکورٹ نے ضلع میونسپلٹی اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ بندروں سے پیدا ہونیوالے مسائل کو حل کرنے میں ضروری اقدمات کریں ۔
مزید پڑھیں:- - - -گورکھپوراسپتال سانحہ:جیل میں ڈاکٹر کفیل کے قتل کا خدشہ

شیئر: