گھریلو عملے کیلئے متبادل ویزوں کی فیس واپس نہیں ہوگی
جدہ۔۔۔وزارت محنت نے واضح کیاہے کہ گھریلو عملے کے متبادل ویزوں کی فیس واپس نہیں کی جائیگی۔ واضح رہے کہ اگر آزمائشی مرحلے کے دوران کوئی گھریلو ملازم ناکام ہوجاتا ہے اور اسے مملکت سے بیدخل کردیا جاتا ہے تو ایسی صورت میں وزارت محنت متعلقہ شخص کو متبادل کارکن لانے کا ویزا جاری کردیتی ہے۔ بعض شہریوں نے مطالبہ کیا تھا کہ ان سے لی گئی ویزہ فیس واپس کی جائے۔مملکت میں ان دنوں 20لاکھ مردو خواتین گھریلو عملے کے طورپر ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ ان کی تعداد 20فیصد گھٹ جائیگی۔