ٹھیکیداری کی مارکیٹ کی کساد بازاری قریب الختم
ریاض۔۔۔ٹھیکیداروں کی قومی کمیٹی کے سربراہ انجینیئر فہد النصبان نے واضح کیا ہے کہ ٹھیکیداری کی مارکیٹ جمود کے مرحلے سے آزاد ہوگئی ۔ گزشتہ برسوں کے دوران ٹھیکیداری کی مارکیٹ سکڑ گئی تھی۔ النصبان کا کہنا ہے کہ ٹھیکیداری میں کساد بازاری قریب الختم ہے۔ اس کے پھلنے پھولنے کے آثار ظاہر ہونے لگے ہیں۔ سرکاری ترقیاتی منصوبوں کا اعلان ہونے لگا ہے۔ مکانات ، القدیہ اور نیوم وغیر ہ نئے نئے منصوبے شروع ہونے جارہے ہیں۔ النصبان نے توجہ دلائی کہ ٹھیکیداری کی مارکیٹ سعودی عرب کی کل قومی پیداوار کا 6فیصد پیش کررہی ہے ۔ اس سے 3لاکھ سعودی جڑے ہوئے ہیں جن میں 35ہزار انجینیئرز ہیں ۔ ٹھیکیداری کے ادارے مملکت کے کل اداروں کا 20فیصد ہیں۔ ان کی تعداد ایک لاکھ 20ہزار ہے جن میں 45لاکھ مزدور کام کررہے ہیں۔