Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈپریشن اور اینزائٹی سے بجات کیسے ؟‎

ڈپریشن اور اینزائٹی ایسے مسائل ہیں جن کے تقریباً ہر شخص متاثر نظر آتا ہے ۔ روزمرہ کی پریشانیاں دل کی دھڑکن اور سانس پر اثر انداز ہوتی ہیں اور دماغ پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں ۔ اینزائٹی  سے نجات کے لیے ورزش انتہائی موثر اور مفید ہے ۔ یہ آسان بھی ہے اور ڈپریشن کے خلاف طاقتور ہتھیار بھی ۔ اگر آپ دن بھر میں صرف 21 منٹ اپنے آپ کو دے دیں تو آپ خود کو کافی حد تک پریشانیوں سے آزاد کر سکتے ہیں ۔ کولمبیا یونیورسٹی میں نفسیات کے شعبے سے منسلک ڈاکٹر رامسے کا ورزش اور اینزائٹی سے متعلق تحقیق کے بارے میں کہنا ہے کہ اگر انسان دن بھر میں 21 منٹ خود کو دے دے تو اس کی راتوں کی نیند اور دن کا چین واپس آ سکتا ہے ۔ وہ اسے 21 منٹ کا علاج قرار دیتے ہیں ۔ ان کے مطابق آپ روزانہ 20 سے 30 منٹ تک اپنی قسم کی کسی بھی سرگرمی میں مصروف رہنے کی کوشش کریں ۔ چہل قدمی کریں یا گیم کھیلیں  ، کھلی فضا میں گہرے سانس لیں یا اپنی پسند کا کوئی بھی کام کریں ۔ گہری سانس کے لینے کے عمل کو ذہنی دباؤ اور اینزائٹی میں بہت مفید پایا گیا ہے ۔ ایسے یوگا میں ترکیب نمبر 8-7-4 کہا جاتا ہے ۔اپنی ناک سے چار گننے  تک سانس اندر کھنچیں ، سات گننے سانس کو روک کر رکھیں اور آٹھ گننے تک اسے خارج کردیں ۔ یہ عمل دن میں دو مرتبہ دہرانے سے آپ کو خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوگا ۔
 

شیئر: