Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارت اور سرمایہ کاری کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے، آئی ایم ایف

برسلز۔۔۔ عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ نے کہا ہے کہ اقوام عالم کو تجارت اور سرمایہ کاری کے سلسلوں کو نقصان پہنچانے سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوںنے تجارت اور سرمایہ کاری کو کسی بھی ملک کی ترقی کو متحرک رکھنے کے لیے کلید کے علاوہ 2 انجنوں سے تعبیر کیا۔ کرسٹین لاگارڈ نے عالمی اقتصادیات کی بحالی کے لیے ان کے بڑھنے اور فروغ کو نہایت اہم خیال کیا۔ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی سربراہ نے چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی چپقلش پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک اپنے اختلافی معاملات کو مذاکراتی عمل سے حل کریں۔

شیئر: