Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عامرخان اہم ترین مقابلے کیلئے رنگ میں اتریں گے

لیورپول:پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان آئندہ ہفتے ایک مرتبہ پھر رنگ میں اتریں گے اور تقریباً2 سال بعد ان کی یہ واپسی ان کے کیریئر کا اختتام بھی ثابت ہو سکتی ہے۔عامر خان کے علاوہ ایک اور برطانوی باکسر کارل فریمپٹن بھی ایسی ہی صورتحال سے دوچار ہیں اور ان کا مقابلہ بھی ہفتے کو ہوگا۔عامر خان کو 2سال پہلے میکسیکن باکسر کانیلو الواریز نے ناک آوٹ کیا تھا جس کے بعد سے ان کا کیریئر اور عائلی زندگی اتار چڑھاوکا شکار رہی ۔ عامر خان اولمپک چیمپیئن رہنے کے علاوہ 2ویٹ کیٹیگریز میں بھی ورلڈ چیمپیئن رہ چکے ہیں۔ان کا مقابلہ نسبتاً غیر معروف باکسرفل لو گریکو سے ہوگا اور عامر خان کیلئے یہ فائٹ جیتنا انتہائی ضروری ہے اور اسی صورت میں ان کا کیریئر جاری رہ سکتا ہے ۔ عامر خان نے بھی اعتراف کیا ہے کہ اس صورتحال نے انہیں کسی حد تک نروس کر رکھا ہے تاہم وہ اپنی کامیابی کے حوالے سے پر عزم ہیں اور فتح کی صورت میں وہ ایک مرتبہ پھر ورلڈ ویلٹر ویٹ چیمپیئن شپ کے علاوہ کیل برووک کے ساتھ مقابلے کیلئے بھی اہل قرار پا سکتے ہیں۔خود برطانوی باکسنگ حلقے بھی عامر خان اور کارل فریمپٹن کی کامیابی چاہتے ہیں کیونکہ اس سے ملکی باکسنگ کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں باکسرز کے پاس اب زیادہ وقت نہیں وہ فاتح کے طور پر منظر نامے پر موجود رہیں گے اتنا ہی فائدہ بھی ہوگا۔

شیئر: