عامرخان کا گوادرمیں باکسنگ اکیڈمی کھولنے کا اعلان
لاس اینجلس: پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے گوادر میں باکسنگ اکیڈمی کھولنے کا اعلان کردیا۔عامر خان نے باکسنگ اکیڈمی کھولنے کا اعلان کیلیفورنیا میں چین۔پاک انویسٹمنٹ کارپوریشن کی تقریب کے دوران کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ گوادر میں زمین خریدنا چاہتے ہیں جہاں وہ پاکستانی نوجوانوں کےلئے باکسنگ اکیڈمی کھولیں گے تاکہ پاکستان میں باکسنگ کے کھیل کو فروغ ملے۔ان کا کہنا تھا کہ گوادر سرمایہ کاری کےلئے بہترین جگہ ہے اور انہیں سی پی آئی سی کی پوری ٹیم پر بھروسہ ہے کہ وہ اس سلسلے میں معاونت کرے گی۔تقریب کے موقع پر عامر خان نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ گوادر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث وہاںسرمایہ کاری کے منصوبوں پر غور کریں کیونکہ مستقبل میں گوادر پاکستان کی مزید ترقی کا ضامن ہوگا۔