ماریا شاراپووا 31 برس کی ہو گئیں
لاس اینجلس:معروف روسی ٹینس اسٹار ماریا شارا پووا 31ویں سالگرہ منا ر ہی ہیں ۔ روس میں جنم لینے والی ٹینس اسٹار نے 6 سال کی عمر میں کھیل کا آغازکیا اور عالمی نمبر ون بننے میں بھی کامیاب رہیں۔2003میں انہوں نے انٹرنیشنل کیریئر کا باقاعدہ آغاز کیا اور 2004میں ومبلڈن اور آسٹریلین اوپن میں شاندار کارکردگی دکھائی۔2005 میں وہ رینکنگ میں پہلے نمبر پر بھی آگئیں۔ماریا شاراپووا کیریئر میں اس وقت مشکل وقت آیا جب 2016ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیںپابندی کا سامنا کرنا پڑا۔