Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلپائنی خادمہ کو فرار کرانیوالے سفارتکاروں کی شناخت

 
کویت: کویت میں ایک فلپائنی خادمہ کو کفیل کے گھر سے فرار کروانے میں اس کے 3ہم وطن سفارتکاروں نے مدد کی۔ کویتی وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلپائنی خادمہ کو بھگانے والوں کی شناخت ہوگئی ہے اور انہیں گرفتار کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے۔
مزید پڑھیں:کویت:فریزر سے ملنے والی خادمہ کا قاتل لبنان میں گرفتار
 وزارت داخلہ کی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ خادمہ کو فرار کروانے میں ملوث افراد کا تعلق فلپائن کے سفارتی عملے سے ہے۔ وزارت داخلہ نے وزارت خارجہ کو اس حولے سے مطلع کیا جس نے کویت میں فلپائنی سفیر کو طلب کرکے توجہ دلائی کہ فلپائنی سفارتخانے کے عملے کی طرف سے یہ اقدام ملکی قوانین کی خلاف ورزی اور سفارتی ضابطوں کی کھلی پامالی ہے۔
کویت کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

شیئر: