Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: فریزر سے ملنے والی خادمہ کی نعش فلپائن پہنچا دی گئی

کویت: کویت کے السالمیہ محلے میں واقع اپارٹمنٹ کے ڈیپ فریزر سے ملنے والی خادمہ کی نعش آج جمعہ کو فلپائن پہنچا دی گئی۔
مزید پڑھیں:کویت: ڈیپ فریزر سے فلپائنی خادمہ کی لاش برآمد
 کویت میں متعین فلپائنی سفیرریناٹو ویلا نے القبس اخبار کو بتایا کہ فلپائنی خادمہ کی نعش کا طبی جائزہ لینے سے معلوم ہوا ہے کہ مرنے سے پہلے اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: تمام ہم وطن کویت سے واپس آجائیں، فلپائنی صدر
 اتبدائی جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ خادمہ کی پسلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں ۔ اسے سخت آلے سے پیٹھ پر مارا گیا تھا۔ اس کی وفات پسلیاں ٹوٹنے سے ہوئی تھی۔ کویتی پولیس ابھی تک مفرور قاتل جوڑے کی تلاش میں ہے جو کویت چھوڑ کر جاچکا ہے۔
مزید پڑھیں: چھٹی پر آنے والے شہری کویت جاسکتے ہیں، فلپائنی حکومت
 مقتولہ کی نعش السالمیہ محلے میں رہائش پذیر لبنانی شہری اور اس کی شامی بیوی کے گھر سے ملی تھی جہاں وہ ایک سال سے کام کر رہی تھی۔
کویت کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں
 

شیئر: