Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلف شیلڈ1 فوجی مشقوں سے پاک ، سعودی تعلقات مزید مستحکم ہونگے ، سابق سینیٹر سحر کامران

مشقیںعالم اسلام کے استحکام اور باہمی عسکری تعاون کےلئے اہم ثابت ہونگی، اردونیوز سے گفتگو 
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) سابق سینیٹر سحر کامران نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر قیادت منعقد ہونے والی فوجی مشقوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ گلف شیلڈ 1 کا انعقاد عالم اسلام کے استحکام اور ترقی کےلئے انتہائی مثبت اقدام تھا ۔ فوجی مشقوں سے مملکت اور پاکستان کے مابین عسکری تعاون مزید مستحکم ہو گا ۔ اردونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاک پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کی سابق کنوینر  سحرکامران نے مزید کہا کہ سعودی وزارت دفاع کی زیر نگرانی پاکستان سمیت 24 ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں جو مملکت کے شہر جبیل میں منعقد ہوئیں جن میں بحریہ ، فضائیہ اور اسپیشل سروسز گروپ کے دستوں نے بھرپور حصہ لے کر پیشہ ورانہ جوہر دکھائے ۔ گلف شیلڈ 1 کی مشقیں شریک ملکوں کی عسکری صلاحیت میں اضافے اور خطے میں علاقائی امن و استحکام کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کےلئے مددگار ثابت ہوں گی جس سے اسلامی ممالک کی افواج کو ایک دوسرے کے تجربات سے بھی مستفیض ہونے کا موقع ملا جو انتہائی مثبت اقدام ہے ۔ ان مشقوں میں شریک فوجی دستوں کے ارکان میں مختلف معاملات پر تبادلہ خیال بھی ہوا جس سے باہمی ہم آہنگی میں بھی اضافہ ہو گا ۔ سینیٹر سحرکامران نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مثالی تعلقات قائم ہیں۔ دونوں برادر ملک خطے میں قیام امن کےلئے ا نتہائی سنجیدگی سے عمل کررہے ہیں ۔ سینیٹر سحرکامران نے مزید کہا کہ مملکت میں مقیم ہر پاکستانی سرزمین حرمین سے انتہائی عقیدت رکھتا ہے ۔ حرمین شریفین کا تقدس ہر پاکستانی کےلئے سب سے مقدم ہے ۔ واضح رہے سابق سینیٹر سحر کامران کو سینیٹ فورم برائے پالیسی ریسرچ کی رکن کے طور پر منتخب کیا گیا ہے جو مارچ 2021 تک کام کرے گا ۔
 

شیئر: