جازان میں آم میلے کا افتتاح
جازان... جازان کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بن محمد آم میلے کا افتتاح کر کے ایک اسٹال پر انواع اقسام کے آموں کا معائنہ کر رہے ہیں۔جازان میں 60سے زیادہ قسموں کے آموں کے باغات ہیں۔ یہاں آموں کے علاوہ اور بھی کئی قسم کے پھلوں کی کاشت کی جارہی ہے۔آم میلے میں آموں کے پہلو بہ پہلو تفریحی پروگرام بھی ہورہے ہیں بچے مختلف گیت گا کر اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔