Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی شعبے کے سعودی ملازمین قومی لباس استعمال کریں ، گورنر مکہ

مکہ مکرمہ ..... گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے نجی شعبے میں کام کرنے والے سعودی کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈیوٹی کے دوران سعودی لباس پہنیں۔ سبق نیوز نے گورنریٹ کے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر جاری احکامات کے حوالے سے لکھا ہے کہ گورنر مکہ مکرمہ نے گزشتہ دنوں طائف کے ایک مال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بعض سعودی کارکنوں سے ملاقات کی جو یونیفارم پہنے ہوئے تھے ۔ گورنر نے نوجوانوں سے دریافت کیا کہ وہ قومی لباس کیوں نہیں استعمال کرتے ؟ دورے کے بعد گورنر نے احکامات جاری کئے کہ نجی شعبے میں کام کرنے والے سعودی نوجوان قومی لباس استعمال کریں ۔ 
 

شیئر: