Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیزرفتار کارڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر اسکول میں جاگھسی

طائف.... گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر دیوار توڑتی ہوئی اسکول میں جاگھسی ۔ حادثے کے وقت اسکول خالی ہونے کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ سبق نیوز کے مطابق طائف کمشنری میں خالد بن ولید روڈ پر ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث گاڑی پر کنٹرول نہ رکھا سکا ۔ گاڑی اسکول کی دیوار سے ٹکرا کر اندر گھس گئی ۔ وہاں موجود ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری سے روڈپر جارہا تھا کہ وہ گاڑی پر قابو نہ پا سکا اور اسکول کی دیوار سے ٹکرا گیا ۔ جس وقت حادثہ رونما ہوا، اسکول میں طلبا نہیں تھے جبکہ سڑک پر بھی کوئی شخص نہیں تھا جس کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔
 

شیئر: