Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عامر خان کی رنگ میں کامیاب واپسی

 لندن:پاکستان نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے 2سال بعد رنگ میں کامیاب واپسی کرتے ہوئے صرف ایک منٹ میں اپنے بالمقابل کینیڈین باکسر فل لوگریکو کو ہرا دیا۔عامر خان نے رنگ میں اترتے ہی صرف 13 سیکنڈ میں مخالف کو گھٹنوں کے بل گرا دیا اور پھر40 سیکنڈ میں مقابلہ ہی ختم کردیا۔گزشتہ شب انھوں نے لیورپول میں ہونے والے باکسنگ مقابلے میں کینیڈا کے اپنے حریف فل لو گریکو کو پہلی بار بائیں اور دائیں جانب سے گھونسوں کی بوچھاڑ سے صرف 13 سیکنڈ میں زمین پر گرا دیا۔اس کے فوراً بعد انھوں نے مکوں کی بارش سے اپنے حریف کو ایسا گرایا کہ وہ پھر نہ اٹھ سکے۔31 سالہ عامر خان نے کہا مقابلے کے بعد کہا کہ مقابلے سے قبل میں کچھ نروس تھا لیکن میں نے دھماکہ دار واپسی کی ہے۔انہو ںنے کہاکہ میں رواں سال یا آئندہ سال عالمی چیمپیئن بننا چاہتا ہوں۔سابق لائٹ اور ویلٹر ویٹ عالمی چیمپیئن عامر خان لاس ویگاس میں 2016ءمیں سول کینیلو الواریز کے ہاتھوں ناک آوٹ ہونے کے بعد سے رنگ سے باہر تھے جبکہ اس سے قبل برطانیہ کے شیفیلڈ میں 5 سال قبل انھوں نے جولیو ڈیاز کو پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دی تھی۔عامر خان نے مزید کہا کہ بے شک عرصہ دراز تک میںرنگ سے باہر رہا تاہم جم میں سخت محنت کر رہا تھا اور میں نے ایک دن کی بھی چھٹی نہیں کی۔ میں واپسی کا جواز پیش کرنا چاہتا تھا۔اس لائٹ مڈل ویٹ باکسنگ کے بعد عامر خان کی توجہ کیل بروک پر ہے جو کہ رنگ کے پاس تھے۔ عامر خان نے کہا کہ بروک ان کے نام پر جی رہے ہیں۔میں کیل بروک سے لڑوں گا۔ کیل بروک بہت دنوں سے میرے نام کی کھا رہا ہے۔ میں اس سے مضبوط اور بہتر فائٹر ہوں۔میں ایسا فائٹر نہیں جو بھاگ کھڑا ہو۔جواب میں بروک نے کہا کہ وہ اسے تارے دکھا دیں گے۔ اس سے ان کا اشارہ بظاہر عامر خان کے ٹی وی شو ’آئی ایم اے سیلبریٹی۔۔۔ گیٹ میں آوٹ آف ہیئر‘ کی جانب تھا جو انھوں نے گزشتہ سال کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ عامر، تمام مداح مقابلہ چاہتے ہیں اور میں بھی لڑنا چاہتا ہوں۔
 

شیئر: