Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی تیل منڈی کا استحکام

اتوار 22اپریل 2018کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”البلاد“ کا اداریہ
  سعودی عرب عالمی تیل منڈی کے استحکام کا اصل کھلاڑی ہے۔ سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والا ملک سعودی عرب ہے۔ سعودی عرب تیل پیدا کرنے والے اور تیل خریدنے والے ممالک کے مفادات میں توازن کی ضمانت ہے۔ سعودی عرب معقول نرخوں کے ساتھ سب سے تعاون کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔سعودی عرب اوپیک ممالک او راس سے خارج تیل پیدا کرنے والے دیگر ممالک کیساتھ تعاون کی حکمت عملی کے بل پر توازن کیلئے کوشاں ہے۔
سعودی عرب کی اس پالیسی کی بدولت توانائی کے مختلف شعبوںمیں سرمایہ کاری کے نئے افق کی پالیسی اجاگر ہوئی۔ اس کی بدولت ترقی پذیر ممالک کی ضرورتیں پوری ہوئیں اور ہورہی ہیں۔
سعودی عرب نے اوپیک سے باہر تیل پیدا کرنےوالے ممالک کیساتھ تعاون کی بدولت تاریخی معاہدہ کرلیا۔ اسکے تحت یومیہ 18لاکھ بیرل تیل کم نکالا جائیگا۔ جنوری 2017ءسے اس پر عمل درآمد شروع ہوچکا ہے۔ اسکے بعد پیداوار میں کمی کے فیصلے پر نظر رکھنے کیلئے مشترکہ وزارتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
وزارتی کمیٹی نے تعاون کے معاہدے پر نظر ثانی کیلئے جمعہ کو جدہ میں اجلاس کیا۔ اس سے ثابت ہوا کہ تیل پیدا کرنے والے تمام ممالک نے انتہائی پابندی کا مظاہرہ کیا۔ اس قدر پابندی کی نظیر ماضی میں کہیں نہیں ملتی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے اپنائی جانے والی پالیسی پیداوار کم کرانے میں کامیاب رہی۔ نتیجتاً عالمی تیل منڈی میں توازن آیا اور تیل فروخت کرنے والے ممالک نے اس حوالے سے تیل کے نرخوں کےساتھ کھیل کا سلسلہ بند کردیا۔ تمام فریق قابل قبول طریقے سے تیل کی ترسیل جاری رکھے ہوئے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: