Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھیل کود بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشونما کے لیے اہم ہے‎

بچوں کی  اچھی نشونما کے لیے  کھیل کود کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا .  اگر بچوں کو ہر وقت کام میں مصروف رکھا جائے اور انہیں کھیل کود کا موقع فراہم نہ کیا جائے  تو انکی  صلاحیتیں زنگ آلود اور شخصیت مسخ ہو کر رہ جاتی ہے .  انکے اندر تخلیقی سوچ پروان نہیں چڑھ پاتی اور   خود اعتمادی کے فقدان کے باعث   ان کے لیے  کامیابی  کی منزلیں طے کرنا مشکل ہو جاتا ہے .  کھیل کود بچوں کو ہار جیت کے ذائقوں اور زندگی کی نئی جہتوں سے آشنا کرتا ہے .   یہ بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشونما لے لیے بھی بے حد اہم ہیں .  کھیل جسم اور دماغ کی ورزش کا  بہترین ذریعہ ہیں .  یہ دماغ کو چاک و چوبند اور جسم کو متحرک رکھتے ہیں . 
آؤٹ ڈور گیمز سے بچوں میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے . کھیل بچوں کو  فتح و شکست کے ساتھ دیگر کئی اقدار  سیکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں .  خاص طور پر کھیل بچوں کو نظم و ضبط سکھاتے ہیں  . نظم و ضبط سے اپنی باری کا انتظار کرنا ،  کھیل کے اصول و قواعد  پر عمل کرنا ، بے ایمانی نہ کرنا ، اپنی شکست تسلیم کرنا ، یہ وہ اقدار ہیں جو اچھی شخصیت کی تعمیر میں لازمی جزو کی حیثیت رکھتی ہیں .  ان ڈور  گیمز ذہنی صلاحیتوں کا اعادہ اور لطف اندوز ہونےکے مواقع فراہم کرتے ہیں .    
چونکہ گیمز اجتماعی طور پر کھیلے جاتے ہیں  لہذا اس سے کھلاڑیوں کے درمیان مفاہمت   پیدا ہوتی ہے .  ان میں تعاون کا جذبہ بیدار  ہوتا ہے اور   ایک دوسرے کی خوبیوں اور خامیوں سےسیکھنے کا موقع ملتا ہے .   انکی جھجک اور ہچکٹاہٹ دور ہو جاتی ہے اور ان میں خود اعتمادی اور سلقے سے بات کرنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے . 

شیئر: