Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیڑے مکوڑوں سے نجات کے لیے کیا کریں ؟

مکھیوں سے جان چھڑانے کے لیے  چائے کی استعمال شدہ پتی کو سکھا لیں  اور پھر دہکتے ہوئے انگاروں پر ڈالیں  تو  اسکی خوشبو اور دھوئیں سے مکھیاں بھاگ جائیں گی ۔اسکے علاوہ کھانے کی میز پر ایک پیالے میں تازہ پودینے کے پتے رکھ دیں تو مکھیاں نہیں آئیں گی ۔ کیڑے اور مکھیوں سے نجات کے لیے پانی میں نمک ملا کر فرش دھوئیں  .  چیونٹیوں اور دیگر کیڑے مکوڑوں سے  محفوظ رہنے کے لیے روزانہ ایک بالٹی نیم گرم پانی  میں  ایک کھانے کا چمچ مٹی کا تیل ملا کر زمین پر پونچھا لگائیں اور دروازوں کی چوکھٹ پر تھوڑا سا چونے کا پاؤڈر اور مٹی کا تیل ڈال دیں ۔چیونٹیاں ہینگ سے بھی  بھاگتی ہیں۔ جہاں سے چیونٹیاں بھگانا مقصود ہو وہاں ہینگ رکھ دیں ۔ کپڑوں اور بستر وغیرہ کو سیلن کی بدبو اور کیڑوں سے محفوظ رکھنے کے لیے الماریوں میں  چند عدد لونگ اور  خشک نیم کے پتے ڈال دیں . 
 

شیئر: