ٹماٹر کو جلد کی ساخت بہتر بنانے کے ساتھ رنگ گورا کرنے کے لئے بھی بہترین قرار دیاجاتا ہے۔ٹماٹر میں موجو د وٹامن سی کی کثیر مقدار چہرے کو دلکش بناتی ہے اور رنگت میں نکھار پیدا کرتی ہے . اگر ٹماٹر کے گودے کو اکیلے یا مختلف چیزوں کے ساتھ ملا کر چہرے پر لگایا جائے تو اس کے ذریعے جلد کےمردہ خلیات ،کیل مہاسے اور دانوں سے نجات مل جاتی ہے۔
انار ایک بے حد پسند کیا جانے والے پھل ہے ۔یہ پھل صحت کے ساتھ ساتھ نرم وملائم اور شفاف جلد کا ذریعہ بھی ہے۔ انار میں پونیسیک ایسڈ، الیجک ایسڈ اور اینٹی آکسیڈنٹ کے علاوہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو جلد کے سیلز کو دوبارہ پیدا کرنے، جلد کا ڈھیلا پن دور کرنے ، سیاہ دھبے اور خشکی سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ چہرے پر بڑھتی عمر کے اثرات کو نمودار ہونے سے روکنےمیں بھی مدد دیتے ہیں ۔ ماہرین امراض جلد ہفتے میں ایک کپ انار کے دانے لازمی کھانے کا مشورہ دیتے ہیں ۔
گاجر کے جوس کو کرشماتی جوس کہا جاتا ہے . یہ جلد کو صحت مند اور تروتازہ بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے . اس میں موجود میلانن ہاتھوں اور پیروں کی جلد کو سرخی فراہم کرنے کا سبب بنتا ہے اور اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کیل مہاسوں،جھائیوں اور داغ دھبوں سے نجات میں مدد دیتے ہیں .