Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواجہ آصف اور سشما سوراج کی ملاقات متوقع

اسلام آباد... لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کیلئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی ہندوستانی ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات متوقع ہے۔ وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلا س کے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے مابین سائیڈ لائن پر ملاقات ہوگی۔ خطے کی صورتحال او سیکیورٹی سمیت اہم معاملات پر بات چیت کا امکان ہے۔ وزیر خارجہ خارجہ خواجہ آصف چینی ہم منصب وانگ پی کے علاوہ تاجکستان، ازبکستان، قازستان اور روس کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کرینگے۔شنگھائی تعاون وزرائے خارجہ کانفرنس کے دوران خطے کی صورتحال اور دہشتگردی سے متعلق بات چیت کے علاوہ باہمی تجارت اور ممبر ممالک کے مابین تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے بات چیت جائے گی۔اجلاس کی صدارت چینی وزیر خارجہ کرینگے۔اجلاس کے دوران تنظیم کے رکن ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی، اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 
مزید پڑھیں:کنٹرول لائن پر سیز فائر کی پھر خلاف ورزی

شیئر: