بیجنگ.... چین میں2کشتیاں دریا میں الٹنے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ گوئیلن کے قریب اس وقت پیش آیا جب ریس میں حصہ لینے کی تیاری میں مصروف دو ڈریگن کشتیاں یکے بعد دیگرے دریا میں الٹ گئیں۔ جس مقام پر یہ حادثہ ہوا وہاں دریا کے2 پاٹ آپس میں ملتے ہیں اور اس باعث وہاں پانی کا بہاﺅانتہائی تیز ہوتا ہے۔ دونوں کشتیوں پر 57 افراد سوار تھے۔ کشتیوں میں سوار زیادہ تر افراد نے لائف جیکٹس نہیں پہن رکھی تھیں۔