Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبیا: شدت پسندوں کا ہوائی اڈے پر حملہ، 14 طیارے تباہ

طرابلس۔۔۔لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں 2مسلح گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران طرابلس کے ہوائی اڈے پر گولہ باری سے کم سے کم 14 سول ہوائی جہاز تباہ ہوگئے۔ متاثرہ طیاروں کی قیمت 2 ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔مسلح عناصر کی طرف سے طرابلس کے معتیقہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گولے اور راکٹ داغے گئے، جس کے نتیجے میں وہاں پر کھڑے ایک درجن سے زائدہوائی جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی۔لیبیا کی سرکاری فضائی کمپنی کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کو معتیقہ ہوائی اڈے پر کھڑے طیاروں کے تباہ ہونے سے غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔ اس حملے میں بعض طیارے مکمل طورپر تباہ ہوئے جبکہ بعض کو نقصان پہنچا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے کو 2مسلح گروپوں کے درمیان لڑائی کے دوران نشانہ بنایا گیا۔ لڑائی میں 3 ایئر بس 320 مکمل تباہ ہوگئے۔ ان کی مالیت 97 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے جبکہ 95 ملین ڈالرکا 318 اور 90 ملین ڈالر مالیت کے 319 ماڈل کے2 طیارے تباہ ہوگئے۔321 ایئربس کے 2 طیارے جن کی مالیت 11 کروڑ ڈالر سے زائد ہے تباہ ہوگئے۔ نیر ایئر بس 300/200 کی مالیت 333 ملین ڈالر، ایئر بس 300/800 کی مالیت20 کروڑ 54 لاکھ، ایئر بس 300/330 کی مالیت 20 کروڑ 59 لاکھ اور ایئر بس 900/300 کی مالیت 20 کروڑ 90 لاکھ ڈالربنتی ہے، بھی تباہ ہوگئے۔گزشتہ ہفتے 2مسلح گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران البراق ایئرلائن کے بوئنگ کمپنی کے 2ہوائی جہاز گولہ باری سے متاثر ہوئے تھے۔ طرابلس گزشتہ کئی ماہ سے کشیدگی کی لپیٹ میں ہے جہاں ایک طرف حکومت اور شدت پسند آپس میں نبر آزما ہیں وہیں بعض انتہا پسند تنظیمیں ایک دوسرے کےخلاف بھی لڑ رہی ہیں۔

شیئر: