ریاض.... قطر کے لڑاکا طیاروں نے بحرین کی زیر کنٹرول فضائی حدود سے گزرتے وقت 86 مسافروں والے اماراتی طیارے کو گھیرنے کی کوشش کی۔ اے 24 لائیو نیٹ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ قطر کے لڑاکا طیارے امارات کے مسافر طیارے سے خطرناک حد تک قریب ہوگئے تھے۔ انہوں نے اماراتی طیارے کا تعاقب کیا ۔ مسافر طیارے اور لڑاکا طیاروں کے درمیان دو میل سے بھی کم کا فاصلہ رہ گیا تھا۔ اماراتی محکمہ شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ وہ اس واقعہ کیخلاف عالمی شہری ہوا بازی کے ادارے سے شکایت کرے گا۔