Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمینیا میں حکومت مخالف مظاہرے

یریوان .... آرمینیا میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سیکڑوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران200سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مقامی حکام نے بتایاہے کہ گرفتار ہونے والے ان افراد میں اپوزیشن رہنما نکول پشینان بھی شامل ہیں جنہوں نے اس مظاہرے کی کال دی تھی۔ پولیس نے ان مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ربڑ کی گولیاں بھی چلائیں۔ خیال رہے کہ نکول اور ان کے حامی ملکی وزیر اعظم سے مستعفی ہو جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

                        

شیئر: