برلن.... جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے صنعتی طور پر ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم ’جی سیون‘ میں روس کی ممکنہ طور پر دوبارہ شمولیت کی واضح مخالفت کی ہے۔ کینیڈا میں جی سیون کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ماس نے کہا کہ ماسکو کی جانب سے یوکرین کے علاقے کریمیا کا روس کے ساتھ غیر قانونی الحاق ان کے اس موقف کی ایک اہم وجہ ہے۔ ان کے بقول جی سیون میں دوبارہ شامل ہونے کے لیے مذاکرات سے قبل روس کو شامی تنازعے کے حوالے سے بھی تعمیری پیش رفت کرنا چاہیے۔ جرمنی میں حزب اختلاف کی جماعتوں ’ایف ڈی پی‘ اور ’دی لِنکے‘ نے ماس کے اس بیان پر تنقید کی ہے۔