Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرن بالا (آمنہ)لوٹ آئے تو اپنانے کو تیارہیں ، ترسیم سنگھ

ہوشیار پور۔۔۔۔لاہور میں مذہب تبدیل کرکے مسلم نوجوان سے شادی کرنیوالی کرن بالا(آمنہ بی بی) 3بچوں اندر جیت کور ، ارجن و گورمکھ سنگھ کی والدہ ابھی بھی پاکستان سے لو ٹ آئے تو ہم اپنانے کو تیار ہیں۔یہ بات کرن بالا کے سسر ترسیم سنگھ نے میڈیا اور سابق ایم پی اویناش رائے کھنہ سے کہی۔اویناش نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے کرن کو ہند واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کرینگے۔لاہور ہائیکورٹ کے باہر کرن بالا کے لئے جس طرح کے نعرے لگائے گئے اُس پر افسوس ہوا۔واضح ہو کہ گزشتہ دنوں تہوار کے موقع پر گڑھ شنکر کی رہنے والی  3بچوں کی بیوہ ماں کرن بالا پاکستان پہنچ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوئی اور شادی کرنے کے بعد نوجوان کے ساتھ لاہور چلی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -دہشتگردی کے الزام میں سمیت 7افراد گرفتار ، اسلحہ برآمد

شیئر: