Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجدھانی ایکسپریس کی آمد میں تاخیر پرمسافروں کوملیں گی یہ چیزیں مفت

نئی دہلی۔۔۔۔ٹرینوں میں ملنے والے کھانے پرجی ایس ٹی 5فیصد کرنے کے بعد ہند وستانی ریلوے نے ایک اور فیصلہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ جو لوگ راجدھانی اور درنتو ایکسپریس سے سفر کرتے ہیں، اگر ٹرین کی آمد میں 2گھنٹے تاخیر ہوتی ہے تو ٹرین کا پورا سفر جو 20گھنٹے سے زیادہ ہےاس دوران مسافر کو ریل نیر (منرل واٹر)پانی کی بوتل مفت دی جائیگی۔ راجدھانی، درنتواور شتابدی ٹرینوں میں پیش کئے جانے والے کھانوں اور مشروبات پر جی ایس ٹی 4فیصدوصول کیا جائیگا۔واضح ہو کہ سپر فاسٹ ٹرینوں میں 40سے 60فیصد تک سفر کے کرائے میں کمی کردی گئی ہے۔سینٹر ل بورڈ آف ایکسائز اور کسٹمز نےکہاکہ اسٹیشن اور ٹرین میں ریلوے لائسنس یافتہ کیٹرنگ کی جانب سے پیش کئے جانیوالے کھانوں پر 5فیصد جی ایس ٹی وصول کی جائیگی۔
مزید پڑھیں:- - - -امسال 1.75لاکھ ہندوستانی عازمین کرینگے حج

شیئر: