Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کے ہاں بیٹے کی ولادت

لندن.... ڈچز آف کیمبرج شہزادی کیٹ مڈلٹن نے بیٹے کو جنم دیا ہے۔ دونوں خیریت سے ہیں۔بکنگھم پیلس نے نے باضابطہ اعلان کیا ہے۔ یہ ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کی تیسری اولاد ہے۔ بچے کا وزن 8پاﺅنڈ 7اونس ہے۔ 36سالہ کیٹ مڈلٹن کے ہاں لندن کے سینٹ میری اسپتال میں ولادت ہوئی۔ کیٹ مڈلٹن 22مارچ سے چھٹی پر ہیں۔ شاہی ذمہ داریاں نہیں نبھا رہیں۔ یہ بچہ تخت نشینی کیلئے پانچویں نمبر پر ہے۔ اس فہرست میں سرفہرست شہزادہ چارلس ہیں اس کے بعد شہزادہ ولیم اور پھر شہزادہ جارج اور پھر شہزادی شارلٹ اس بچے سے پہلے تخت نشینی کےے حقدار ہونگے۔ بچے کے نام کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ ان میں آرتھر، البرٹ فریڈرک، جیمز اور فلپ شامل ہیں۔

شیئر: