Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انشورنس کمپنیوں نے 15.3 ارب ریال کی صحت خدمات مہیا کیں

ریاض.... کوآپریٹیو ہیلتھ انشورنس کونسل کے سیکریٹری جنرل محمد الحسین نے بتایا ہے کہ ہیلتھ انشورنس کمپنی نے 15.3 ارب ریال سے زیادہ لاگت کی صحت نگہداشت کی خدمات انشورنس کرانے والوں کو پیش کیں۔ مجموعی قسطیں 18.9 ارب ریال تک وصول ہوئی تھیں۔ 2.73 ملین سے زیادہ سعودیوں نے انشورنس کرا رکھی تھی۔ انشورنس کرانے والے غیر ملکیو ں کی تعداد 9.3 ملین ریکارڈ کی گئی۔ 
 

شیئر: