Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اچانک پلیٹ فارم بدلنے کے اعلان پر بھگدڑ،ایک ہلاک

لکھنؤ۔۔۔۔۔اسٹیشن ماسٹر کی چھوٹی سی غلطی نے لکھنؤ میں بنتھرا کے ہرونی ریلوے اسٹیشن پر کہرام مچا دیا ۔ اچانک ٹرین کا مقررہ پلیٹ فارم تبدیل کئے جانے کے اعلان پر پلیٹ فارم پر کھڑے مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی ۔اس دوران ٹرین کی زد میں آنے سے ایک مسافر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔اس واقعہ کے بعد مسافروں کی بھیڑ مشتعل ہوگئی اور اسٹیشن پر توڑپھوڑ اور ہنگامہ برپا کردیا۔ حالات کو دیکھتے ہوئے اناؤ سے لکھنؤ آنے والی ٹرینوں کو اسٹیشن سے باہر روک دیاگیا۔اسٹیشن ماسٹر موقع سے فرار ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران اور ریلوے  حکام نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا اور ٹرین سے کٹ کر ہلاک ہونیوالے کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کرنے کے بعد واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -تلنگانہ: بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک

شیئر: