طلبہ کو سستااناج فراہم کرنے کا منصوبہ، پاسوان
نئی دہلی۔۔۔۔ملک کے جن ہاسٹلز میں ایس سی ایس ٹی اور اوبی سی طبقے کے دوتہائی طلبا اور طالبات موجود ہونگے انہیں سستے نرخ پر ماہانی فی کس 15کلو چاول اور گندم فراہم کیا جائیگا۔ وزیر خوراک و رسد رام ولاس پاسوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پرائیویٹ علاقے کے ہاسٹلز میں فی طالب علم 5سے 65روپے کلو چاول اور 4روپے کلو گندم دستیاب کرایا جائیگااس طرح تقریباً ایک کروڑ طلباوطالبات مستفید ہونگے۔ اس منصوبے کے تحت 13لاکھ ٹن اناج تقسیم کئے گئے۔اس سلسلے میں تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو خط ارسال کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تمام ہاسٹلز کی معلومات جلد فراہم کی جائیں تاکہ اس منصوبے کو بہتر طور پر پورے ملک میں نافذ کیا جاسکے اور غریب طلبا تک اس کا فائدہ پہنچ سکے۔ہاسٹلوں کو کھانا فراہم کرنے والی جو کیٹرنگ کمپنیاں بازارکی قیمت پر اشیاء خریدتی ہیں انہیں بھی فائدہ ہوگا۔ منصوبے کے تحت بہار کیلئے 36ہزار ٹن اور اتر پردیش کیلئے 2لاکھ 24ہزار ٹن اناج کی ضرورت ہوگی جس کی فراہمی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔