Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

‎ ‎سن اسکرین کا استعمال ،فوائد اور احتیاط

موسم ابر آلود ہو یا چلچلاتی دھوپ، ماہرین  ہر طرح کے موسم میں سن اسکرین کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں  . سن اسکرین سورج کی براہ راست الٹراوائلٹ شعاعوں سے جلد کو محفوظ رکھتا ہے .  یہ شعاعیں جلد کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتی  ہیں۔ الٹرا وائلٹ شعاعیں جلد کے کینسر کے خطرات کو بڑھا دیتی ہیں۔ سن اسکرین کا استعمال کینسر کے خطرات کو کافی حد تک کم کر دیتا ہے۔ مستقل دھوپ میں رہنے سے جلد پر جھریاں نمودار ہوسکتی ہیں۔ سن اسکرین   جلد کو جھریوں سے محفوظ رکھ کر   قبل از وقت بوڑھا ہونے سے بچاتا ہے  .  اس میں موجود پروٹین،کیراٹن اور ایلاسٹن جلد کی حفاظت کرتے ہیں۔یہ پروٹین جلد کو نرم وملائم اور صحت مند بنانے کے لیے اہم  ہیں ۔  یہ  چہرے کی رنگت کو دھوپ سے متاثر ہونے سے بچانے کے لیے بھی ضروری  ہے۔ سورج کی شعاعوں سے  اسکن ٹون تبدیل  ہو جاتی ہے  اور  بعض اوقات جلد پر برائون دھبے پڑ جاتے ہیں ۔جلد کو ان مسائل سے بچانے کے لئے سن اسکرین کا استعمال کرنا ضروری ہے۔ تاہم ان تمام تر فوائد کے باوجود احتیاط لازم ہے . کسی بھی چیز کی کثرت نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے .  سن اسکرین کا بھی  زائد مقدار میں استعمال  وٹامن ڈی کی کمی ، پٹھوں کی کمزوری اور ہڈیوں کے فریکچر کا سبب بن سکتا ہے . ٹورو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے اسسٹنٹ پروفیسر کے مطابق سن اسکرین کا استعمال جسم کی وٹامن ڈی بنانے کی صلاحیت کو ختم کردیتا ہے۔ جسم کے بیشتر  نظام مثلاً خلیوں کی نشو ونما اور قوتِ مدافعت کے لئے وٹامن ڈی کا کردار اہم ہوتا ہے  ۔ لہذا ہفتے میں دو بار  کم از کم بیس منٹ سورج کی روشنی میں گزارنے سےو ٹامن ڈی کی مقدارکے اضافےیا اس کو برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔
 

شیئر: