بچوں کے مسائل اور انکا حل
اگر بچوں کو گرمی دانے نکل آئیں تو ایک پاؤ دہی لے کر اسے ململ کے کپڑےمیں ڈال کر ، اسکا پانی اچھی طرح نچوڑ لیں . پھر اس میں ٹوتھ پک کے سرے کے برابر نیلا تھوتھا مکس کر کے دانوں پر لگائیں . دو تین مرتبہ لگانے سے ہی بچہ سکون محسوس کرے گا . بچے کے ہونٹ خراب ہونے یا پھٹ جانے کی صورت میں ناف میں سرسوں کا تیل لگا دیں . ہونٹ ٹھیک ہو جائیں گے . اسکے علاوہ اگر شیر خوار بچے کا پیٹ خراب ہو جائے تو آدھا چائے کا چمچ عرق گاؤ زبان ، آدھا چمچ سونف کا عرق اور چند دانے چینی شامل کر کے نیم گرم کر لیں اور بچے کو دن میں دو سے تین مرتبہ پلائیں . اگر پیٹ خراب کے ساتھ مستقل الٹیاں بھی ہوں تو لیموں کے دو بیج لے کر انکاچھلکا اتار لیں اور پرچ میں رکھ کر چمچ کے الٹے سرے سے پیس لیں . اس میں ہلکا سا پانی ملا کر بچے کو پلائیں . دوسے تین مرتبہ استعمال سے ہی آرام آجائے گا .
بچے کو اگر نیپی ریش ہو جائیں تو ایک چمچ سرسوں کا تیل اور ایک چمچ پانی آپس میں مکس کریں اور اتنا ملائیں کہ تیل اور پانی کی رنگت دودھیا ہو جائے . پھر اسے ریشز پر لگائیں اور پیمپر باندھ دیں . بہت جلد ریشز دور ہو جائیں گے . اگر بچہ نزلہ زکام کی وجہ سے بے چین ہو تو سفید کینر کے چند پھول سکھالیں اور جب سوکھ جائیں تو گرائینڈ کر کے چھان لیں . یہ پاؤڈر بچے کے نتھنوں پر لگائیں اور آنکھوں پر کپڑا رکھ کر پھونک مار دیں . چند چھینکوں میں سارا ریشہ باہر نکل آئے گا . دن میں دو سے تین مرتبہ اسکا استعمال مفید ثابت ہو گا .