Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریک فاسٹ سینڈوچز بنانے کی ترکیب ‎

اجزاء :
ڈبل روٹی کے سلائس 8عدد
انڈے 4عدد
ہری پیاز(چوپ کی ہوئی) آدھا کپ
گاجر(چوپ کی ہوئی) آدھا کپ
مایونیز آدھا کپ
مکھن آدھا کپ
تیل حسب ضرورت
ترکیب:پیالے میں انڈے ، ہری پیاز ، گاجر اور نمک ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں ۔ فرائی پین میں تیل گرم کر کے انڈوں کا آمیزہ ڈال کر آملیٹ فرائی کر کے پلیٹ میں نکال لیں ۔ ڈبل روٹی کے کنارے کاٹ کر سلائس تکون شکل میں کاٹ لیں ۔مکھن اور مایو نیز لگا کر آملیٹ کی فلنگ کر کے سرونگ پلیٹ میں رکھ کر کیچپ کے ساتھ سرو کریں ۔

شیئر: