ریاض...کینسر کے امور کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر فہد الخزیری نے واضح کیا ہے کہ سعودی بازاروںمیں پلاسٹک چاول کی موجودگی کے دعوے سراسر غلط ہیں۔ اس حوالے سے جو وڈیو کلپ گردش کررہی ہے اُسکا تعلق خام پلاسٹک کی صنعت سے ہے۔ اس پلاسٹک سے آرائشی اشیا ءاور پلاسٹک کے ڈبے تیار ہوتے ہیں۔ انہوں نے عوام میں رائج اس تصور کی بھی نفی کردی جس میں دعویٰ کیا گیاتھا کہ گرینائٹ اور سراٹک سے تیار کردہ ہانڈیاں کینسر کا باعث بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب افواہیں ہیں، حقیقت سے اسکا کوئی تعلق نہیں۔