Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ الفوزان! آپ باپ جیسے ہیں، ولی عہد

ریاض.... ریاض ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے معروف سعودی عالم شیخ صالح الفوزان کے گھر پہنچ کر ان کی عیادت کی۔ ولی عہد نے شیخ الفوزان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”صحتیابی مبارک ہو۔ انشاءاللہ آپ کبھی کوئی تکلیف نہ دیکھیںگے “ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ابھی کابینہ کے اجلاس سے فارغ ہوئے تھے۔ شیخ صالح آل شیخ کو ہمراہ لیکر آپ کی عیادت کیلئے پہنچ گئے۔ یہاں سے جدہ جانے کا پروگرام ہے۔ شیخ الفوزان نے ولی عہد اور انکے ہمراہ آنے والی شخصیات کا خیر مقدم کرتے ہوئے ولی عہد سے اپنی بیٹھک میں چلنے کےلئے کہا ۔ولی عہد نے شیخ الفوزان سے قبل بیٹھک میں جانے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ شیخ آپ ہمارے والد ہیں۔ الفوزان نے یہ سن کر کہا: اللہ آپکو سلامت رکھے اور آپ کی عمر دراز کرے۔ شیخ صالح آل الشیخ وزیراسلامی امور و دعوت و رہنمائی ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرحمان السلیمان بھی موجود تھے۔ شیخ الفوزان گزشتہ دنوں بیمار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ سربرآوردہ علماءبورڈ کی میٹنگ میں شریک نہیں ہوسکے تھے۔

                         

 

شیئر: