Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پلاسٹک کی بوتلوں کا پانی نہ پینے کی ہدایت

ریاض....غذائی علوم کے ماہر احمد سلامتہ اللہ نے خبردار کیا ہے کہ پلاسٹک کی بوتلوں میں بھرا ہوا پانی مضر صحت ہے ،استعمال نہ کیا جائے۔ انہوں نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر مذکورہ انتباہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ پلاسٹک کی بوتلوں سے پانی کم سے کم استعمال کیا جائے۔ ایسی صورت میں تو پلاسٹک کی بوتلوں کا پانی بالکل نہ پیا جائے جب وہ نقل و حمل اور ذخیرہ کرتے وقت سورج کی شعاعوں سے متاثر ہوچکی ہوں۔

                                     

شیئر: