پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل فضا علی نے دوسری شادی کرلی ۔ اطلاعات کے مطابق اداکارہ فضا علی نے سماجی رابطہ اکاونٹ پر اپنی دوسری شادی کی اطلاع مداحوں کو دی۔فضا کا کہنا ہے کہ وہ جلد شوبز سے بھی کنارہ کشی اختیار کرلیں گی ۔فضا علی نے حال ہی میں ایاز ملک نامی شخص سے شادی کی ہے تاہم ان کے دوسرے شوہر کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ فضا علی نے اپنا نام بھی تبدیل کرلیاہے۔اب وہ فضا ایاز ملک ہوگئی ہیں۔واضح رہے کہ فضا نے 2007 میں پہلی شادی فوادفاروق سے کی تھی ۔ ان کے ایک بیٹی بھی ہے۔