Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنٹرول لائن پر فائرنگ،2پاکستانی جاں بحق

راولپنڈی ... ہندوستانی فوج نے  لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی پھر خلاف ورزی کی ہے۔ شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ بھمبر سیکٹر میں 2 پاکستانی شہری جاں بحق جب کہ2 زخمی ہوگئے۔جا ںبحق ہونے والوں میں وٹالہ گاوں کے محمد رفیق اور وزیر شامل ہیں۔ زخمیوں کے نام محمد عثمان اور جنت بی بی بتائے گئے۔ انہیں ڈسٹرکٹ اسپتال بھمبرمنتقل کردیا گیا۔پاک فوج نے اشتعال انگیزی کا بھر پور جواب دیا ۔ہندوستانی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
مزید پڑھیں:کنٹرول لائن پر سیز فائر کی پھر خلاف ورزی

شیئر: