Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالوں کی خوبصورتی کے لیے بنیادی ٹپس

بالوں کو خوبصورت اور صحت مند بنانے کے لیے کنڈشنر کا استعمال ضروری ہے ۔ بیشتر خواتین بالوں پر  کنڈیشننگ پراڈکٹ استعمال نہیں کرتی اور عموما تاثر یہ ملتا ہے کہ کنڈشنر سے بال مزید خراب ہو کر گرنے لگتے ہیں اور چکنائی زدہ ہوجاتے ہیں ۔ اگرچہ کنڈشنر کا ضرورت سے زیادہ استعمال بالوں کو متاثر کرتا ہے تاہم بالوں کی چکنائی کی وجوہات اور ہوتی ہیں ۔ آپ کے بالوں کو ہمہ وقت موسچرائزنگ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ لہذا بال شیمپو کرنے کے بعد انہیں کنڈشنر کرنا نہ بھولیں ۔ البتہ اس بات کا خیال رکھیں کہ شیمپو اور کنڈشنر زیادہ سے زیادہ ہفتے میں دو بار استعمال کریں ۔ کسی بھی چیز کا حد سے بڑھا ہوا استعمال منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے ۔ 
بالوں کی حسن و خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے باقاعدگی سے برش کرنا بھی بے حد ضروری ہے ۔ اور خاص طور پر بال شیمپو کرنے سے پہلے برش کرنا سر کی جلد میں دوران خون میں اضافے کا باعث بنتا ہے ۔ دن میں کم از کم دو بار برش کرنے سے سر کی جلد پر خشکی کے چھلکے نہیں جمتے اور بالوں پر استعمال کی گئی اسٹائلنگ پراڈکٹس کے اثرات بھی زائل ہوجاتے ہیں ۔ اس بات کا خیال رکھیں گےبرش کرتے وقت آپ کے بال مکمل طور پر خشک ہوں ۔ گیلے بال چونکہ نرم ہوتے ہیں اس لئے فوراً ٹوٹ جاتے ہیں ۔ لہذا پہلے بالوں کو خشک کریں  اور پھر برش کریں ۔ بالوں کو تیز دھوپ سے بھی بچائیں اور انہیں دھونے کے لئے تیز گرم پانی استعمال کرنے سے گریز کریں ۔

شیئر: