اگر آئی میک اپ ٹرینڈز کی بات کی جائے تو آج کل گلیٹر آئی میک اپ خواتین میں کثرت سے مقبول نظر آتا ہے . اکثر خواتین فل گلیٹر آئی شیڈاور کچھ محض لائنر کی جگہ پر آنکھوں کی چمک بڑھانے کے لئے گلیٹر کے استعمال کو ترجیح دیتی ہیں۔ گلیٹر آئی میک اپ صرف ایک رنگ کی ہی افشا تک محدود نہیں بلکہ دوران میک اپ ایک سے زیادہ رنگوں کی افشاں استعمال کی جاسکتی ہے ۔مختلف رنگوں کے ساتھ سلیقے سے کیا گیا آئی میک اپ آنکھوں کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنتا ہے ۔ سلور ،پنک اور پرپل رنگوں سے مزین آئی میک اپ ایک منفرد اور خوبصورت انداز فراہم کرنے کے لیے بہترین ہے .
گلیٹر کے استعمال کےبارے میں اکثر یہ رجحان پایا جاتا ہے کہ اگر گلیٹر میک اپ کرنا ہے تو فل گلیٹر آئی میک ہی کیا جائے . بعض اوقات ہلکے سےگلیٹر کا انتخاب بھی ایک نئے ٹرینڈ کو جنم دے دیتا ہے . ڈارک آئی میک کی اوپری سطح پر گلیٹر لائنر کی باریک سی لائن لگادی جاتی ہے جو آنکھوں کو ایک نیا لک دینے کے لئے کافی ہے۔ اسی طرح گلیٹر آئی میک اپ کے لئے ضروری نہیں کہ وہ بھڑکتا اور بولڈ گلیٹر شیڈز کے ساتھ کیا گیا ہو۔ گلیٹر آئی میک اپ کے لئے تمام رنگوں کا استعمال بخوبی انداز میں کیا جاتا ہےتاہم گولڈن گلیٹر کو منفرد انداز کے باعث خواتین میں خاصی پزیرائی حاصل ہے۔ یہ ایک ایسا انتخاب ہے جسے اگر لان یا کاٹن کے سوٹ کے ساتھ بھی لگایا جائے تو یہ آپ کی تیاری میں شاہانہ انداز کی جھلک پیدا کردیتا ہے ۔اسی طرح پارٹی میک اپ کے لئے اگر کوپر اور بیس آئی شیڈ کلر کے ہمرا گولڈن گلیٹر کی کم مقدار بھی استعمال کی جائے تو یہ آپ کی آنکھوں کی خوبصورتی میں چار چاند لگادے گا .